عزم

عزم اور ارادے کو پہاڑ کی طرح مضبوط کرنے والا نسخہ یہ ہے کہ ہر روز سونے سے پہلے آئندہ روز کے لیےاپنا پروگرام طےکر لیں۔ جو کام آپ نے کرنے ہیں، ان کی فہرست تیار کر لیں۔ اس کے بعدآئندہ روزاس فہرست کے مطابق تمام کام سرانجام دیں۔ فہرست تیار کرتے وقت حقیقت پسندی کا ثبوت دیں۔ یہ نہ ہو کہ آپ جوش و جذبہ میں اتنے زیادہ کام کرنے کا پروگرام تیار کر لیں جن کا انجام دینا آپ کے بس کی بات نہ ہو۔ مثلا آپ یہ لکھہ لیں کہ آپ فلاں پوری کتاب پڑھ ڈالیں گے۔ یا فلاں رپورٹ کے پچاس صفحات لکھہ ڈالیں گے۔ وغیرہ۔ اپنے اس پروگرام اتنی گنجائش بھی رکیھے کہ ضروری کام آئندہ روز آپ کے سامنے اچانک ممکنہ طور پر آسکتے ہیں۔ انہیں نمٹانے کے لیے بھی کافی وقت دستیاب ہو۔ آپ کا پروگرام متوازن اور قابل عمل ہو۔

 اس کے بعد آئندہ روز اس طے شدہ پروگرام کے مطابق ترتیب وار ایک ایک کام کو سر انجام دیں۔ مثلا پروگرام آپ نے لکھا ہے کہ صبح سب سے پہلے لائبریری سے کتاب لینی ہے۔ تو پھر ہر صورت میں سب سے پہلے لائبریری سے یہ کتاب لائیں۔ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کتاب لینے نکلے ہیں تو راستے میں آپ کا قریبی دوست مل گیا ہے اور وہ آپ سے کہ رہا ہے کہ چھوڑو یار کتاب وغیرہ چلو تم میرے ساتھہ ذرا بازار کی طرف چلتے ہیں۔ ایسی صورت میں آپ کو اپنا پروگرام پیش نظر رکھنا چائیے۔ اسے بتا دینا چائیے کہ آپ فالتو وقت ہی میں اس کے ساتھہ کہیں جا سکتے ہیں۔ اگر کسی موقع پر آپ یہ سوچتے ہیں کہ طے شدہ پروگرام کے درمیان میں کوئی اور اہم کام آن پڑا ہے تو اسے دن کے کسی دوسرے وقت پر ملتوی کر دیں۔ لیکن اپنے طے شدہ

 پروگرام پر ضرور عمل کریں۔ خواہ دوسرا کام آپ کوپروگرام کے مطابق کیے جانے والے کام سے زیادہ مفید ہی کیوں نہ معلوم ہو رہا ہو۔

 اس صورت میں آپ اسے صرف اس لیے نظر انداز کر دیں کہ آپ نے اس وقت اپنے ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کرنا ہے۔ اس طرح ایسی بظاہر چھوٹی چھوٹی باتوں کے سلسلے میں بھی استقامت اور ثابت قدمی آپ کی شخصیت کو مضبوط سےمضبوط تر بناتی چلی جائے گی۔ آپ دیکھہ لیں گے کہ چند ہی دنوں آپ کو خود اپنی اہمیت اور قدرومنزلت کا آحساس ہونے لگے گا۔ آپ ارد گرد والے اور شناسا لوگ بھی آپ کو اہم انسان سمجھنے لگیں گے۔ اور کاموں میں باقاعدگی اور تواتر کی بناء پر آپ کی توانائیوں اور جدوجہد کو ایک سمت مل جائے گی۔ آپ مضبوط قوت ارادی کے مالک بن جائیں گے۔ ہر منزل خود چل کر آپ کی طرف چل کر آنے لگے گی۔ چھوٹے بڑے مسائل مشکلات اور دشواریاں گویا آپ کے لیے کوئی بات ہی نہیں رہیں گی۔ آپ خود کو اندر سے پہاڑ جیسا مضبوط انسان پائیں گے۔ آپ کا اپنی ذات پر اعتماد اورآپ کا عزم و حوصلا بے مثل ہو گا

No comments:

Post a Comment